Skip to playerSkip to main content
  • 1 week ago
ترال، پلوامہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ) ربیع الاول کے مقدس مہینے میں کائنات کے امام، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پیدائش سے پوری کائنات روشن ہوئی۔ اس لیے اس مقدس ماہ کے اندر مولود النبی ﷺ کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور شمائل کا بیان کرنا انتہائی نیک نیتی اور ثواب کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالمِ دین اور خانقاہِ فیض پناہ ترال کے امام، مولانا عرفان احمد ثقفی نے 'ای ٹی وی بھارت' کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا: "اس رحمتِ مجسم اور محسنِ اعظم ﷺ کا حق تو یہ تھا کہ ہمارے قلوب ہمہ وقت آپ کی عظمت و احترام سے معمور ہوتے اور ہمارے دلوں کی ہر دھڑکن آپ کی تعظیم و توقیر کی ترجمان ہوتی۔ ہمارا ہر عمل آپ کے اسوہٴ حسنہ کا نمونہ اور ہماری ہر حرکت و سکون آپ کی سنتِ مطہرہ کے تابع ہوتی؛ گویا ہماری مکمل زندگی سیرتِ رسول ﷺ کا تذکار اور اخلاقِ نبوی ﷺ کی جیتی جاگتی تصویر ہونی چاہیے تھی۔مولانا عرفان احمد ثقفی نے کہا کہ ہمیں آپ ﷺ کی زندگی کا مکمل آئینہ ہونا چاہیے۔ نہ یہ کہ دیگر اہلِ ادیان و مذاہب کی دیکھا دیکھی ہم بھی اس نبی برحق اور محسنِ اعظم ﷺ کی یاد و تذکرہ کے لیے چند دن مخصوص کرلیں اور پھر پورے سال بھولے سے بھی آپ کی سیرت و اخلاق کا ذکر زبان پر نہ لائیں۔ لاریب کہ آپ ﷺ کا تذکرہ، آپ کی یاد اور آپ کے فکر میں حیات کے جتنے لمحے بھی گزر جائیں، وہ ہمارے لیے سرمایہٴ سعادت اور ذریعہٴ نجاتِ آخرت ہیں۔" مولانا عرفان احمد ثقفی نے اس بات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ مجموعی طور پر جہاں پورے عالم میں ربیع الاول کے متبرک ایام میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، پاکیزہ کردار اور فرمودات کو لے کر مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا کے اس دور میں کچھ ناعاقبت اندیش عناصر مسلکی اور فروعی معاملات کو ہوا دے کر ان متبرک ایام کی فضا کو آلودہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ علمائے کرام کو دینِ اسلام کی آبیاری اور امت کی وحدانیت کو برقرار رکھنے کی مخلصانہ کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ یہی اسلامی تعلیمات کا خلاصہ بھی ہے اور وقت کا اہم تقاضا بھی۔ مولانا عرفان کے مطابق، ماہِ ربیع الاول میں ہماری بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا گہرا مطالعہ کریں، ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں، کثرت سے درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں اور اخلاقِ حسنہ کو اپنا کر آپ ﷺ سے اپنی سچی محبت کا عملی ثبوت فراہم کریں۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:01this time the whole world of Islam has made his
00:03and his
00:12sallallahu alayhi wa sallallahu alayhi wa sallallahu alayhi wa sallam
00:34sir آپ کا پروگرام ہے بہت بہت خیر
00:36بہت دم آپ کس طریقے سے آپ نے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے
00:39تو جہاں تک تعلق ہے عید ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
00:45تو عید ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
00:48یہ کائنات کے حبیب جناب محمد الرسول اللہ
00:51صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر
00:54جن کی ولادت با سعادت کو خصوصاً
00:58اس ماہ ربی الاول کے ساتھ عظیم نسبت ہے
01:02کہ بارہ ربی الاول کے دن
01:05اس کائنات کے اندہیرے کو
01:08اللہ تبارک و تعالیٰ نے کافور فرمایا
01:11جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے
01:15بے ست سے پہلے کے حالات سے
01:18تمام دنیا جانتی ہے
01:20اور آپ بھی اس سے بخوب واقف ہیں
01:22کہ اس کائنات کے عرضی کے اندر
01:25کس طرح کے ظلم و ستم
01:26نے جنم لیا ہوا تھا
01:28کس طریقے سے زیادتیاں اور بداخراکیاں جو ہیں
01:31وہ پنپ رہی تھی معاشرے کے اندر
01:34اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی سے
01:38اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس کائنات کے اندر
01:41کس طریقے سے نوبہار پیدا کر دی
01:43اللہ تبارک و تعالیٰ کے بعد
01:46ساری کائنات کے اندر جو ذات تعریف اور سنا اور حمد کے لائق ہے
01:51وہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
01:55ہم اپنے نبی کو اللہ تبارک و تعالیٰ کے بعد
01:59سب سے افضل مانتے ہیں
02:01اس ہر عالم کی رحمت ہیں
02:03کسی عالم میں رہ جاتے
02:05وہ ہر عالم کی رحمت ہیں
02:07کسی عالم میں رہ جاتے
02:08یہ ان کی مہربانی ہے
02:10کہ یہ عالم پسند آیا
02:12یہ تک بات کریں ہم عید ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
02:15اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن کریم کے اندر رشاد فرماتا ہے
02:21اب جب تفاصیر کی طرف ہم کھنگالتے ہیں
02:24تفاصیر کو دیکھتے ہیں
02:26تو اس میں پتا چلتا ہے
02:27کہ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ایام کون سے ہیں
02:29تو ان میں سے افضل ترین ایام میں
02:32رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
02:35ولادت با سعادت کو
02:37اکثر مفسرین کرام نے
02:39عظیم دن قرار دیا ہوا ہے
02:41جس کے اندر
02:42رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلوگری ہوئی
02:45کیونکہ آپ ہی کی وساطت سے
02:47اللہ تبارک و تعالیٰ نے
02:48کائناتِ ارضی کے اندر چھایا ہوا اندہیرہ
02:51جو ہے وہ نور سے تبدیل کر کے
02:53اسکاری کائنات کو روشنی میں بدل دیا
02:56اور تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
02:58آمد کا چرچہ ہوا ہے
02:59تو رب العالمین نے
03:01اس سے بطور احسان قرآن کریم میں
03:03ارشاد فرمایا
03:04اب احسان مند وہی ہے
03:07یہاں پر اس بات کو ہم
03:09غور کریں
03:10کہ احسان مند وہی ہے
03:12کہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
03:15ذات کے ساتھ
03:16ان کو اپنا حقیقی محسن مانے
03:19اور ان کے فرمودات پر
03:21عمل پیرا ہو کر
03:22اپنی یہ دنیا کی مختصر سے زندگی
03:25گزار کر
03:26کائنات کے پروردگار کو بھی رازی کرے
03:28اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
03:31کو بھی رازی کرے
03:32جہاں تک ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
03:35منانے کا
03:37منانے کا تعلق ہے
03:38تو اس سلسلے میں ہمیں من جملہ
03:40یہ سمجھنا ضروری ہے
03:41کہ ملاد منانا جو ہے
03:43یہ کوئی غلط بات نہیں ہے
03:45بلکہ صدیوں سے
03:47اس پر عجلہ
03:49اور بڑے بڑے علماء کا
03:51اتفاق رہا ہے
03:52مگر نیا کی عظیم یونیورسٹی ہے
03:54قائرہ یونیورسٹی مصر کے اندر
03:56وہاں سے ایک فتوہ صادر ہوا ہے
03:57وہاں کی شیخ الازہر نے
03:59کہ ان کا بھی کہنا ہے
04:00کہ جو ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
04:03کی تقاریبات ہیں
04:04بنفسی ہی
04:05بزاتی ہی جو ہیں
04:07کوئی کبھی ہی
04:08کوئی ممنوع چیز نہیں ہے
04:09مگر اس کے اندر
04:11جو چیزیں
04:12غیار کی طرف سے آ جاتی ہیں
04:14منکرات آ جاتے ہیں
04:16جو خرافات آ جاتے ہیں
04:17بچنا ان چیزوں سے ہے ہمیں
04:19اس وقت ہم دیکھیں
04:20کہ جو ہی
04:22ربی الاول شریف
04:23تشریف لاتا ہے
04:24تو
04:25بالخصوص
04:25وادی کی ہم بات کریں
04:27یا عالمی سطح پر بات کریں
04:28تو
04:28مسئلہ کی
04:29منافرت کو
04:30ہوائی دی جاتی ہیں
04:31یا اسے طریقے سے
04:33ڈھول تماشے
04:34یا گانے بجانے کے
04:36آلات کو
04:36اس میں استعمال کرنا
04:38کیونکہ یہ ایک عظیم
04:39اور متبرک
04:40اور پوتر محفل ہے
04:41جس کے اندر
04:42رہنے والے
04:42ہر انسان
04:43کو یہ حق ہے
04:44کہ جس طرح
04:45رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
04:46کی بارگاہ میں
04:47صحابہ اکرام
04:48اپنے سروں کو
04:49بلکل خم کر کے
04:51بیٹا کرتے تھے
04:52گویا کہ دیکھنے والے
04:53یہ دیکھتے تھے
04:53کہ ان کے سروں کے اوپر
04:54کوئی پرندہ بیٹھا ہوا ہے
04:56اب محفل ملاد
04:57نبی صلی اللہ علیہ وسلم
04:59میں شرکت کرنے والوں کے
05:00اندر بھی
05:01وہ حیت ہونی چاہیے
05:02کہ وہ باووزو ہونے چاہیے
05:04ان کی لبوں پر
05:05درود نبی صلی اللہ علیہ وسلم
05:07کے نغمے ہونے چاہیے
05:08نات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
05:10ان کی زبان پر جاری ہونے چاہیے
05:11آیات قرآنی
05:13ان کی زبان پر جاری ہونی چاہیے
05:14آمد مرحبہ کے
05:17نعرے سے ان کا استقبال ہونا چاہیے
05:19بجائے اس کے
05:20کہ جو لوگ
05:21اس چیز میں
05:22جو دورائے کرتے ہیں
05:24کہ وہ اس میں
05:25کیا بولتے ہیں
05:26کہ اس کو
05:26دوسری انگل سے دیکھتے ہیں
05:29خرافات میں مبتلا ہو جاتے ہیں
05:30تو پھر ہمارے ان احباب کو
05:32اس میں ایک عظیم موقع مل جاتا ہے
05:34ربان صاحب لاسٹ میں یہ بتائے گا
05:35کہ جس طرح سے
05:36فازائل کی آپ نے بات کی ہے
05:38اگر ہم ریسپانسیبیلٹیز کے بات کریں گے
05:40اکراز گلوب اس وقت
05:41ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
05:42ہر ایک مسلک جو ہے
05:44آپ نے اپنے جنگ سے منا رہا ہے
05:46ہم ایک گلشن ہے
05:47اور اس سے
05:48آبیاری کرنے کے لیے
05:49ہر کوئی چاہتا ہے
05:51کہ وہ اس کو
05:51آبیاری کرے
05:52اس کی آبیاری کرے
05:53اور اس سے
05:54گلشن کو سینچے
05:55تاکہ اس کی
05:56فولوں کی مہج جو ہے
05:57وہ دور دور تک پہنچے
05:58مگر من جملہ
06:00ہم سب کو
06:00مسلک اور مقاتب فکر سے
06:02بالاتر ہو کر
06:04وحدت امت کا
06:05اس میں لحاظ رکھنا ہے
06:06چاہے بھی فکر
06:07اور مسالک سے
06:08بالاتر ہو کر
06:09اس ملاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
06:11کا نام دے کر منائے
06:13سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
06:14کا نام دے کر منائے
06:16مگر ہمیں
06:17وہ وحدت امت کا
06:18اس میں دھیان رکھنا ہے
06:19تاکہ امت کا
06:20بکھرا ہوا شرازہ جو ہے
06:21اپنی بسات بر کوشش کر کے
06:23ہر بندے کے تک
06:25ہمارا یہ پیغام پہنچنا چاہئے
06:26کہ ہم ایک خالق کے بندے ہیں
06:28ایک رسول اللہ علیہ وسلم
06:29بہت شکریہ
06:29یہ تھی حافظ عرفان آمد ساکافی
06:31جن کا یہی کہنا ہے
06:32کہ ہمیں
06:33اس مہینے میں
06:34جبکہ پورے عالم اسلام میں
06:37رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
06:38کی آمد کی
06:40جو ہے
06:40خوشیاں منائی جاری ہے
06:41اس مقدس مہینے میں
06:43ہمیں
06:44اپنے خالق کی طرف
06:45متوجہ ہونا چاہیے
06:46یہی سیرت کا
06:47ایک اچھا اور مقصر پیغام رہے گا
06:50خبیر بارٹ فاراج ٹیو بھارت
06:51سامرہ
Comments

Recommended