Skip to playerSkip to main content
Khasail e Nabvi SAWW - Rabi-ul-Awwal Special

Rabi ul Awwal Special Programs ➡️ https://www.youtube.com/playlist?list=PLP5yWzXgMC1Q

Topic: Nabi Kareem ﷺ Muallim-E-Kainat

Islamic Scholar: Mufti Abu Muhammad

#aryqtv #islam #KhasaileNabviSAWW #rabiulawwal #rabiulawwal2026

Join ARY Qtv on WhatsApp ➡️ https://bit.ly/3Qn5cym
Subscribe Here ➡️ https://www.youtube.com/ARYQtvofficial
Instagram ➡️ https://www.instagram.com/aryqtvofficial
Facebook ➡️ https://www.facebook.com/ARYQTV/
Website ➡️ https://aryqtv.tv/
Watch ARY Qtv Live ➡️ http://live.aryqtv.tv/
TikTok ➡️ https://www.tiktok.com/@aryqtvofficial
Transcript
00:00صلی علی نبینا صلی علی محمدنا
00:31اس خصوصی نشریات میں آج ہم حضور نبی کریم آقاید جہان ساکی کوسر شافی محشر
00:38فخر کون و مکان امام الانبیاء خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جس صفت اور وصف کا ذکر
00:48کرنا
00:48اپنے لئے سعادت سمجھ رہے ہیں وہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معلم کائنات ہونا
00:55آپ ساری کائنات کے معلم بنا کر بھیجے گئے
00:59اللہ تعالی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاں نبی جہاں رسول جہاں رحمت جہاں حادی بنا کر
01:08بھیجا ہے
01:09وہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انسانیت کا عظیم معلم بنا کر بھیجا ہے
01:16اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں
01:24اللہ تعالی فرماتے ہیں انہیں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیات پڑھتے ہیں
01:31انہیں پاکیزہ بناتے ہیں اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں
01:36آقید جہان صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات گرامی کے متعلق خود فرماتے ہیں
01:42اِنَّمَا بُعِسْتُ مُعَلِّمًا مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے
01:48آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ عالمی نبی ہیں
01:52ساری کائنات کے نبی ہیں
01:53سارے عالم کے نبی ہیں
01:56زمینوں کے بھی نبی ہیں
01:57اور آسمانوں کے بھی نبی ہیں
02:00انسانوں کے بھی نبی ہیں
02:02جنات کے بھی نبی ہیں
02:03فرشتوں کے بھی نبی ہیں
02:05ساری کائنات کے نبی ہونے کے ناتے
02:07اللہ تعالی نے آپ کو ساری کائنات کا معلم بنا کر بھیجا ہے
02:12کائنات میں کوئی ایسی تعلیم نہیں
02:15جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
02:19اپنی امت کو ندع فرمائی ہو
02:22سب سے پہلے تو جو آیت کریمہ میں ہوئی قرآن کریم سے پڑھی ہے
02:25اس کے متعلق ایک ضروری بات
02:27جو میں آپ ناظرین کی نظر کرنا چاہتا ہوں
02:29اس میں یزکیہم کا لفظ پہلے آیا ہے
02:33اور تعلیم کا ذکر کتاب کا ذکر بعد میں آیا ہے
02:37قرآن کریم میں تین مقامات ایسے ہیں
02:40جہاں اسی طرح کی الفاظ آئے ہیں
02:42مگر تینوں مقامات پر ایک چیز کا ذکر پہلے کیا ہے
02:46وہ کیا ہے
02:47وَيُزَكِّهِمْ
02:48یزکی کسے کہتے ہیں
02:49یزکی کہتے ہیں تربیت کو
02:52آج ہمارے ہاں تعلیم بہت عام ہے
02:54ڈگرییاں بہت عام ہیں
02:56اسکول بہت زیادہ ہیں
02:57کالجز بہت زیادہ ہیں
02:59یونیورسٹییاں بہت زیادہ ہیں
03:01آؤٹ آف کنٹری سے بھی ڈگرییاں بہت زیادہ آ رہی ہیں
03:03مگر تربیت کا نام و نشان ختم ہے
03:07خواجہ بختیار کاکی رحمت اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا
03:10کہ تعلیم اور تربیت میں کیا فرق ہے
03:14تو خواجہ بختیار کاکی رحمت اللہ علیہ نے
03:17کیا ہی خوبصورت جملے ارشاد فرمائے ہیں
03:20فرمایا جس کے پاس صرف تعلیم ہوتی ہے
03:24وہ دوربین خریدتا ہے
03:25جس کے ذریعے وہ دوسروں کے
03:27ایوب تلاش کرتا ہے
03:29اور جس کے پاس تعلیم کے ساتھ ساتھ
03:32تربیت ہوتی ہے
03:33تذکیہ ہوتا ہے
03:35وہ دوربین نہیں خریدتا
03:37بلکہ وہ اپنے لیے آنکھیں خریدتا ہے
03:41اس کے پاس دو آنکھیں ہوتی ہیں
03:43وہ ان آنکھوں کے ذریعے
03:45اپنے ایوب تلاش کرتا ہے
03:47وہ اپنے لیے مرر خریدتا ہے
03:49مرر تلاش کرتا ہے
03:50شیشہ تلاش کرتا ہے
03:52یقیناً دوربین میں دیکھنے والا
03:54دوسروں کو دیکھتا ہے
03:55اور مرر میں دیکھنے والا
03:57اپنے آپ کو دیکھتا ہے
03:59تو ہمیں دوربین خریدنے کے بجائے
04:02ایسی تعلیم
04:02اپنے بچوں کو دیجئے
04:04ایسی تعلیم
04:05لوگوں کو آویرنس کیجئے
04:07ایسی تعلیم کی بات کیجئے
04:09جس میں تربیت کی بات ہو
04:11تاکہ ہم کیمرہ لگا کر
04:13ہم دوربین لگا کر
04:14دوسروں کے ایوب تلاش کرنے کے بجائے
04:17مرر تلاش کریں
04:18اور مرر میں ہم
04:20اپنی خامیاں تلاش کریں
04:21میرا چہرہ کیسا ہے
04:23میرا کردار کیسا ہے
04:24میرے معاملات کیسے ہیں
04:26میں زندگی کیسے گزار رہا ہوں
04:28یہی وجہ ہے کہ
04:29قرآن کریم کی
04:30ان تینوں آیات کریمہ میں
04:32اللہ تعالی جل شانہو
04:34اسی حکمت کے پیش نظر
04:36لفظِ
04:37یزکیہم کو پہلے لائے ہیں
04:39اور وَيُعَلِّمْ کو
04:40تعلیم کو
04:41کتاب کو
04:42حکمت کو
04:43اللہ تعالیٰ بعد میں لائے ہیں
04:45حضور نبی کریم
04:46صلی اللہ علیہ وسلم
04:48خود فرماتے ہیں
04:49اِنَّمَا بُعِسْتُ مُعَلِّمًا
04:51مجھے اللہ تعالیٰ نے
04:53اس کائنات کا بہترین
04:55معلم بنا کر بے جا ہے
04:56میں آگے بڑھنے سے پہلے
04:58ایک سوال کرنا چاہتا ہوں
05:00آج ہمارے تعلیمی اداروں کے اندر
05:02خواہ وہ مدارس ہوں
05:03خواہ وہ
05:04دنیاوی اسکری
05:06تعلیمی ادارے ہوں
05:07وہاں جو بچوں کے ساتھ
05:09بہیویر اختیار کیا جاتا ہے
05:11رضیہ اختیار کیا جاتا ہے
05:13کیا یہ رسول اللہ
05:14صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے
05:17کیا بچوں پر
05:19جسمانی تشدد کرنا
05:21ان پر ہاتھ اٹھانا
05:23یا ان کو
05:24بچوں کو پڑھانے کے لیے
05:25چاہے وہ قرآن کریم کی تعلیم ہے
05:27معاشرت علوم کی ہے
05:29انگلیش کی ہے
05:30فیزکس کی ہے
05:31کیمسٹری کی ہے
05:32کوئی بھی تعلیم دینے کے لیے
05:34کیا بچوں پر جو ہاتھ
05:36اٹھایا جاتا ہے
05:37تشدد کیا جاتا ہے
05:38کیا یہ نبی کریم
05:40صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
05:42ثابت ہے
05:43تو اس کا جواب
05:44بالکل نفی میں ہوگا
05:45کہ نہیں
05:46بالکل بھی نہیں
05:47جب حضور سے ثابت نہیں
05:48حضور اس پوری کائنات کے معلم ہے
05:51تو آخر ایسی کیا وجہ ہے
05:53کہ ہم
05:54بچوں کے ساتھ
05:55وہ بہیویر اختیار کرتے ہیں
05:56جو بہیویر
05:57حضور سے
05:58حضور کی تعلیمات سے
06:00حضور کی کتاب و حکمت سے
06:02حضور کے تذکیے انداز سے
06:04ثابت نہیں ہے
06:05جب یہ چیزیں حضور سے ثابت نہیں ہیں
06:07تو اس کا مطلب یہ ہوا
06:09کہ جو لوگ
06:10آج یہ بہیویر اختیار کرتے ہیں
06:12انہیں تعلیم دینے کا پتہ ہی نہیں ہے
06:15تو پہلے
06:16آپ ان لوگوں کو
06:17اویرنس دیجئے
06:18انہیں ورکشاب کیجئے
06:20انہیں ورکشاب کا حصہ بنائیے
06:22کہ بچوں کو تعلیم کیسے دینی ہوتی ہے
06:24بچے
06:25ان کی میمری
06:27develop ہو رہی ہوتی ہے
06:28اور اس زمانے میں
06:29ان بچوں کو مارنا
06:30ان پر ہاتھ اٹھانا
06:31ان کو تشدد کا نشانہ بنانا
06:34اور پھر بچوں کو
06:35ایسے ان پر تشدد کرنا
06:36کہ ان کے جسم پر
06:38نشانات باقی رہ جائیں
06:41خود دین اسلام
06:42اس کی نفی کرتا ہے
06:44اور دین اسلام
06:45اس کی مخالفت کرتا ہے
06:46اور کتی طور پر
06:47اس کی کہیں بھی کوئی اجازت
06:49نہیں دیتا
06:49میرے اتفاق ہوا
06:52مجھے مرتانیہ جانے کا موقع ملا
06:54میں ایک وہاں تعلیمی ادارے کے
06:56وزٹ پر تھا
06:58تو میں نے اس اسکول کے
07:00دفتر کے
07:01اپنا جو
07:02نوٹس بورڈ ہوتا ہے
07:03اس پر ایک تحریر لکھی ہوئی دیکھی
07:05عربی میں ایک جملہ لکھا ہوا تھا
07:07کہ جس استاد کی
07:09طبیعت اتنی خراب ہو
07:11کہ وہ استاد
07:13ہنس کر
07:13مسغرہ کر
07:14اپنے بچے سے
07:16اپنے شاگر سے
07:18آنے والے
07:19طالب علم سے
07:20طالبات سے
07:21بات نہ کر سکے
07:22تو اس دن وہ استاد چھٹی کرے
07:25اس کی تنہا نہیں کٹی جائے گی
07:27میں بڑا حیران ہوا
07:28دنیا میں ایسے بھی
07:30تعلیمی ادارے ہیں
07:31جن اداروں کے اندر
07:33یہ ہدایات دی جاتی ہیں
07:35کہ آپ نے بچوں سے
07:36مسکرہ کے ملنا ہے
07:37یقینا یہ بچے
07:39ہمارے سرمایہ ہیں
07:40آج ہمارے ملک کے اندر
07:41بات دوسری طرف جا رہی ہے
07:43اٹھا آٹھ
07:44آٹھ کروڑ سے زیادہ
07:46بچے وہ ہیں
07:47جن کی عمر
07:48یارہ سال سے کم ہے
07:50ان بچوں کی
07:51میمری ڈیویلپ ہو رہی ہے
07:52مگر افسوس کے ساتھ
07:53کہ ہمارے ہاں
07:54وہ نظریہ
07:55وہ طریقہ کار نہیں ہے
07:57جو حضور نبی کریم
07:58صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا
08:00ایک موقع پر
08:01آپ صلی اللہ علیہ وسلم
08:03چھوٹے بچوں میں
08:03بچے بیٹھے میں
08:05اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم
08:06جا کر ان میں بیٹھ گئے
08:07اور ان میں بیٹھنے کے بعد
08:08آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
08:09ان بچوں سے سلام کیا
08:11پھر ان کو
08:12بچوں کو آپ نے
08:13اپنی طرف سے
08:14خجور کی شکل میں
08:16ہدیہ دیا
08:16اور ہدیہ دینے کے بعد
08:18آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
08:19ان سے ان کے نام پوچھے
08:21دو بچوں کے نام
08:22ٹھیک نہیں تھے
08:23فرمایا
08:24آپ کا نام
08:25مجھے اچھا نہیں لگتا
08:26تو میں آپ کا یہ نام
08:27نہ رکھ لوں
08:28ایک کا نام آپ نے
08:29عبداللہ رکھا
08:30دوسرے کا نام
08:31آپ نے عبدالرحمان رکھا
08:32تو بکیہ بچے کہنے لگے
08:35یا رسول اللہ
08:36آپ نے ان کے نام بدل دیئے
08:37ہمارے نام نہیں بدلے
08:38فرمایا
08:39آپ کے نام اچھے رکھے ہوئے ہیں
08:40فرمایا
08:41آپ ہمارے بھی نام
08:42تجویز فرما دیجئے
08:43تو آپ نے ان بچوں کی
08:44دل جوئی کے لیے
08:45ان سے سلام کیا
08:46مسافہ کیا
08:47اپنا دست شفقت
08:49دست نبوت
08:50ان کے سروں پر پیرا
08:51اور ساتھ ہی
08:52ان کو فرمایا
08:52کہ جو نام
08:54تمہارے والدین نے
08:55رکھے تھے
08:56وہ میں نے ختم کر دیئے
08:57اب وہی نام
08:59دوبارہ میں رکھتا ہوں
09:00تو بچے سارے خوش ہو گئے
09:02کہ یا رسول اللہ
09:03پہلی یہ نام
09:04ہمارے والدین نے رکھے تھے
09:05مگر اب ہمیں یہ عزاز حاصل ہے
09:07کہ اب ہمارے یہی نام
09:09ہمارے نبی نے رکھے ہیں
09:10آپ جوان بچوں میں بیٹھے ہوئے تھے
09:12جن کی عمر پندرہ سے
09:14سولہ سترہ اٹھارہ
09:15بیس سال تھی
09:16وہ بچے بیٹھے ہوئے تھے
09:17تو آپ جا کر
09:18ان بچوں میں بیٹھ گئے
09:19آپ نے فرمایا
09:20یا ماشاء را شباب
09:21آپ کیا کر رہے ہیں
09:22تو بچوں نے کہا
09:23یا رسول اللہ ہم
09:24گھپ شپ کر رہے ہیں
09:25آپس میں بیٹھے ہوئے
09:26تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم
09:28نے فرمایا
09:28تمہیں میں اچھا طریقہ نہ بتاؤں
09:30فرمایا
09:30جی یا رسول اللہ
09:31ضرور بتائیے
09:32فرمایا
09:33اگر تم کوئی کرنے کا کام
09:34کرنا چاہتے ہو
09:34تو نکاح کرو
09:35یہ آپ نے ترغیب دی
09:37پندرہ سے
09:39پندرہ سال کے بعد
09:40کے جو بالک بچے ہیں
09:41ان کو
09:42یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
09:43ہر زمانے کے لوگوں پر
09:45کتنی گہری نظر ہوتی تھی
09:47تعلیم دینے کا
09:48کیا انداز ہوتا تھا
09:50کیا طریقہ کار ہوتا تھا
09:51آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
09:53تعلیم کے متعلق
09:54حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ
09:56مجھے فرماتے ہیں
09:57کہ میں
09:58حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
10:01خدمت میں
10:02دس سال
10:04مسلسل رہا
10:05دس سال
10:06حضور کا پانی بھرنے کی توفیق
10:08اللہ تعالیٰ نے
10:09مجھے اطا فرمائی
10:10دس سال
10:11حضور کا مسلح
10:12اٹھانے کی
10:13اللہ تعالیٰ نے مجھے
10:14توفیق اطا فرمائی
10:15دس سال میں
10:16آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
10:18خدمت میں رہا
10:19مگر دس سال کے عرصے میں
10:21اللہ اکبر قبیلہ
10:23دس سال کے عرصے میں
10:25حضور نبی کریم
10:26صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
10:29کبھی بھی مجھے یہ نہیں فرمایا
10:32کہ انس تم نے یہ کام
10:34ایسا کیا ہے
10:35ایسا کیوں نہیں کیا
10:37ایسا کیوں کیا
10:38ایسا کیوں نہیں کیا
10:40یہ جملہ دس سال میں
10:42نبی اکرم
10:43صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
10:45نے
10:45ایک مرتبہ بھی ارشاد
10:47نہیں فرمایا
10:48جب بھی کوئی چیز
10:49آپ کو ناغوار گزرتی
10:51تو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
10:52فرماتے ہیں
10:53حضور کے چہرے کا
10:55رنگ بدلتا
10:56اور مجھے محسوس ہو جاتا
10:58کہ حضور
10:59اس سے کیا چاہتے ہیں
11:00یقیناً
11:01حضور صلی اللہ علیہ وسلم
11:02نے
11:03جو تعلیم صحابہ اکرام
11:05کو اشاروں میں دی
11:06آج
11:06ہماری قوم
11:08میری قوم کا استاد
11:09بہت مادرت کے ساتھ
11:11وہی چیز
11:12ہم ڈنڈے کے دریئے
11:13ڈلیور کرنا چاہتے ہیں
11:14لیکن میں کہوں گا
11:15کہ اگر ہمارے پاس
11:17حضور صلی اللہ علیہ وسلم
11:18کے
11:18اخلاقِ حسنہ نہیں ہیں
11:20تو آپ یقین کیجئے
11:22ہم
11:22نہ تو
11:23کامل استاد بن سکتے ہیں
11:25نہ کامل ٹیچر بن سکتے ہیں
11:27اگر ہمیں یہ دیکھنا ہے
11:29کہ دنیا کے اندر
11:30کامل معلم
11:31کیسا ہوتا ہے
11:32تو ایک لمحے کے لیے بیٹھ کر
11:34حضور صلی اللہ علیہ وسلم
11:36کی زندگی کو
11:37پڑھئے
11:38آپ صلی اللہ علیہ وسلم
11:39اپنی شاگردوں میں بیٹھیں
11:42اصحابِ صفحہ کا چبوترا ہے
11:44اور وہ چبوترا
11:45مدینہ منورہ میں
11:46مسجدِ نبوی کے اندر
11:47اس کا حصہ
11:48آج بھی مختص ہے
11:49اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھیں
11:51اور کہیں سے دودھ آیا
11:53تو حضرت ابو حریرہ
11:54رضی اللہ تعالیٰ
11:56اس قدر بھوک اور پیاس کی حالت میں ہیں
11:58کہ لوگ
11:59یہ سمجھ کر
12:00کہ شاید ان پر غشی تاری ہے
12:02مرگی آ چکی ہے
12:04ان کی گردن پر
12:05اور پیٹ پر پاؤں رکھ کر گزر رہے ہیں
12:07لیکن وہ حالت ان کی
12:09اس وجہ سے نہیں تھی
12:10یعنی مرگی نہیں تھی
12:11بھوک کی وجہ سے تھی
12:12اس حالت میں
12:14حضور صلی اللہ علیہ وسلم
12:15قریب سے گدرے
12:16تو سمجھ گئے
12:16آپ نے صحابہ سے فرمایا
12:18کچھ کھانے پینے کے لیے ہے
12:21فرمایا
12:21اور تو کچھ نہیں
12:22ایک دودھ کا پیالہ ہے
12:23ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ
12:30اسی مل جاتی ہے
12:31سیٹ مل جاتی ہے
12:32منصب مل جاتا ہے
12:33وہ سب سے پہلے
12:35کسی چیز کے بھی مستحق
12:36اپنی ذات کو سمجھتا ہے
12:37آپ یہ کسی بھی
12:38طبقے کے لوگوں پر
12:40اس بات کو فٹ کر سکتے ہیں
12:41مگر
12:42معلم کائنات
12:44معلم انسانیت
12:45جس نے ساری کائنات کو پڑھایا
12:47ہدایت جس کی وجہ سے پھیلی
12:49ہدایت جس کے دھر پر موجود ملتی تھی
12:52وہ شخصیت
12:53اپنی شاگردوں میں بیٹھے ہیں
12:55اور حضرت ابو حریرہ فرماتے ہیں
12:57کہ صحابہ اکرام جو وہاں موجود ہیں
12:58ان کی تداد ستر سے زیادہ ہے
13:01ایک دودھ کا پیالہ لائے گیا
13:03اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
13:05ابو حریرہ کو بلاؤ
13:06ابو حریرہ کو بلائیا
13:07کائنات میں کوئی استاد
13:09کوئی پروفیسر
13:10کوئی ٹیچر
13:11کوئی ڈاکٹر
13:12کوئی مفتی صاحب
13:13ایسا نہیں کریں گے
13:14کہ خود بھوک لگی ہو
13:16اور اپنی شاگردوں کو چیز پیش کریں
13:19حضور نے فرمایا
13:20یہ پیالہ ابو حریرہ کو پیش کیا جائے
13:22حضرت ابو حریرہ کہنے لگے
13:23یا رسول اللہ
13:25پہلے میں پیوں
13:26حالانکہ دل بھی چاہ رہا ہے
13:28حضرت عبداللہ بن مسعود کہنے لگے
13:30شاید حضور مجھے پوچھیں
13:31لیکن حضور نے سب سے زیادہ بھوک جیسے تھی
13:34اسے پیش کیا
13:35حضرت ابو حریرہ کہنے لگے
13:36جب میں اس کو موہ کا پیالہ موہ لگایا
13:38اور دودھ پینا شروع کیا
13:41تو بکری کا دودھ تھا
13:42میں نے کافی سارا پی لیا
13:44اور تھوڑا سا بچا لیا
13:45تو حضور فرمانے لگے
13:47اور پیو
13:47کہنے لگے میں نے اور پیو
13:49حضور فرمانے لگے اور پیو
13:51تو حضرت ابو حریرہ کہتے ہیں
13:53میں نے اتنا پیا
13:54کہ میرا پیٹ بھر گیا
13:55مگر دودھ ختم نہ ہوا
13:57حضور نے فرمایا
13:58عبداللہ بن مسعود سے
13:59کہ اب یہ باقی صحابہ کو پیلاو
14:01ستر صحابہ
14:03وہ صحابہ جو مسجد نبی میں غریب بھی ہیں
14:06غریب الدیار بھی ہیں
14:08مفلس بھی ہیں
14:09نادار بھی ہیں
14:11اور مسافر بھی ہیں
14:12تعلیم کے حصول کے لیے
14:14حضور کے پاس رہتے ہیں
14:16کہیں سے کچھ آ لیتا ہے
14:18تو کھا کر شکر کرتے ہیں
14:20نہیں آتا تو صبر کرتے ہیں
14:22ان تمام ستر کے ستر صحابہ میں
14:24وہ پیالہ گھوما
14:26ایک پیالہ دودھ کا ہے
14:27ختم نہیں ہوتا
14:29تاجدار مدینہ
14:30صلی اللہ علیہ وسلم کا موجزہ ہے
14:33کہ وہ دودھ چلتے چلتے چلتے
14:36ستر بندوں کے بعد
14:37وہ حضور تک پہنچتا ہے
14:38جب حضور کے پاس پہنچتا ہے
14:40حضور آخر میں پیتے
14:42اور وہ دودھ کا پیالہ ختم ہو جاتا ہے
14:44صحابہ اکرام کی آنکھوں میں
14:46آنسو آگئے
14:47یا رسول اللہ
14:48آپ ساری کائنات کے نبی ہیں
14:50اور ہمیں سب سے پہلے پلایا
14:52فرمایا یہ میرا حق بنتا ہے
14:54یہ حضور کے اخلاقِ حسنہ تھے
14:56یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
14:58تعلیم دیتے تھے
14:59اگر آج کسی بھی میدان میں
15:01ہمیں ضرورت اس بہ سیکھنے کی ہے
15:03تو حضور سے زیادہ
15:05ہمارے پاس بہتر نمونہ
15:07کوئی نہیں ہے
15:08پوری دنیا میں
15:09بالخصوص میرے ملک میں
15:10مدارس میں
15:11مساجد میں
15:12کالج میں
15:13یونیورسٹی میں
15:13جتنے استاد ہیں
15:15میں ان سے کہوں گا
15:15کہ ایک مرتبہ
15:17اپنی زندگی میں حضور کو پڑھیں
15:18حضور کیسے معلم تھے
15:20تو ہمیں اپنی ذات
15:21نائنٹی ڈگری پر
15:22ان کے مخالف نظر آئے گی
15:24اللہ تعالی ہمیں
15:25حضور کے قدمین پر
15:26سنت و برآنے کی
15:27توفیق نصیب فرمائے
15:28السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments

Recommended