00:00تمہاری بیویاں تمہارے لیے کھیتی آئیں لہٰذا اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو جاؤ اور اپنے لیے اچھے عمل آگے بھیجو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یقین رکھو کہ تم اس سے جا کر ملنے والے ہو اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو
00:16اور اللہ کے نام کو اپنی قسموں میں اس غرض سے استعمال نہ کرو کہ اس کے ذریعے نیکی اور تقوی کے کاموں اور لوگوں کے درمیان صلح صفائی کرانے سے بچ سکو اور اللہ سب کچھ سنتا ہے جانتا ہے
00:32اللہ تمہاری لغو قسموں پر تمہاری گرفت نہیں کرے گا البتہ جو قسمیں تم نے اپنے دلوں کے ارادے سے کھائی ہوں گی ان پر گرفت کرے گا اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا بردبار ہے
00:46جو لوگ اپنی بیویوں سے ایلا کرتے ہیں یعنی ان کے پاس نہ جانے کی قسم کھا لیتے ہیں ان کے لیے چار مہینے کی محلت ہے
00:56چنانچہ اگر وہ قسم توڑ کر رجوع کر لیں تو بے شک اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے